آپس میں
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - ایک دوسرے سے۔ تم ہمیں بوسہ ہم تمھیں دل دیں بدلہ ہو جائے یوں ہی آپس میں ( دیوان انجم، ١٩٠٥ء، ١١٢ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'آپس' کے ساتھ حرف جار 'میں' بڑھانے سے مرکب 'آپس میں' بنا۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٥٢٨ء میں "مشتاق سہ ماہی" میں مستعمل ملتا ہے۔